برطانیہ :(جیو ڈیسک) برطانیہ نے شام سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا ہے اور سفارت خانے کی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے بیان میں کہا شام میں امن و امان کی خراب صورتحال اور پرتشدد واقعات کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عملے کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ شام میں جاری بحران کا پرامن حل چاہتا ہے۔ شام میں ہونے والی خون ریزی روکنے کے لئے صدر بشار الاسد پر دبا ؤ برقرار رکھنا ہوگا۔