برطانیہ نے نائیجیریا میں اپنے شہریوں کے اغواء میں مبینہ طور پر ملوث القاعدہ ونگ مختار بل مختار کیخلاف ایبٹ آباد طرز کا آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔
برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک خصوصی فوجی ٹیم اس سلسلے میں نائیجیریا پہنچ چکی ہے اور حالات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد نائیجیریا کے نیل صحرا میں اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کیلئے ایبٹ آباد میں کئے جانے والے آپریشن کی طرز پر کارروائی کی جائے گی۔
برطانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ فوج کی خصوصی یونٹ ایس اے ایس کا دستہ تیار ہے اور اپنے شہریوں کی بازیابی کیلئے جلد آپریشن کیا جائے گا تاہم فورسز کو زمینی آپریشن کی اجازت درکار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ان کا ملک نائیجیریا کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے ہرممکن تعاون و مدد فراہم کرے گا۔