برطانیہ سن دو ہزار چودہ میں اپنی فوجیں افغانستان سے واپس بلا لے گا۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے میڈیا بریفینگ میں کہا کہ برطانوی فوج کی سن دو ہزار چودہ میں افغانستان سے واپسی کے باوجود تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کی ترقی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا بہت ضروری ہے۔ افغانستان کو مظبوط بنانے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے کیونکہ جمہوری اور خوشحال افغانستان پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔