برطرف کئے گئے وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کی انکے عہدے پر بحالی کے لئے سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہیکہ وفاقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعیم خالد لودھی کو ایسے وقت میں انکے عہدے سے فارغ کیا گیا ہے جب میمو اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں اس اقدام سے حکومتی بدنیتی ثابت ہوتی ہے۔عدالت اسکا نوٹس لے اور برطرف کئے گئے سیکرٹری دفاع کو انکے عہدے پر بحال کرنے کے احکامات صادر کریاور عدالت سپریم کورٹ کے این آر او عملدرآمد کیس کے فیصلے کو سامنے رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن کو وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63کے تحت فوری کارروائی کا حکم دے۔