برفی کو کرینہ کی فلم ہیروئن سے کوئی خطرہ نہیں،رنبیر پریانکا

barfee

barfee

ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی ووڈ کی نئی آنے والی رومینٹک کامیڈی فلم برفی کو کرینہ کپور کی فلم ہیروئن سے کوئی خطرہ نہیں۔ یہ کہتے ہیں رنبیراور پریانکا۔ کھٹی میٹھی کہانی برفی جس میں پریانکا چوپڑا ہوں گی ایک نئے انداز میں جبکہ رنبیر کپور کا بڑھاپا بھی نظرآئیگا۔

فلم برفی کی پروموشن کے لئے رنبیراور پریانکا نے ممبئی میں پریس کانفرنس کی۔ پریانکا چوپڑا کہتی ہیں کہ پہلے جب فلم کی کہانی معلوم ہوئی تو کافی خوفزدہ ہوئیں کہ اتنا مشکل کردارکیسے اداکریں گی۔ لیکن اب شکر کرتی ہیں۔ رنبیر کپورنے کہا کہ ان کی فلم کو کرینہ کی فلم ہیروئن سے کوئی خوف نہیں۔ اداکاری اچھی ہو تو بڑی کاسٹ والی فلم سے بھی کوئی ڈر نہیں ہوتا۔