مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر برفباری کے بعد ملک میں سردی اپنی جوبن پر پہنچ گئی۔ سکردو میں درجہ حرات منفی 8 سینٹی گریڈ ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دروان ملک بھر میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔ مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کے بعض مقامات پر پہاڑوں پر برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک میں داخل ہونے والی مغربی ہواں سے سردی بڑھ گئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ آزاد کشمیر کے زیادہ تر علاقوں میں بھی میں بادل چھائے ہیں۔ کوئٹہ، مالم جبہ، کلام اور ہنزہ میں کم سے کم درجہ حرارت درجہ حرارت منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مری 2، گلگت 4، اسلام آباد راولپنڈی 5، لاہور، پشاور اور فیصل آباد 6، ملتان میں 8، حیدر آباد میں 14 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔