اٹلی میں ذرائع ابلاغ کے بڑے حصے اور ایک بڑے فٹ بال کلب کے مالک سابق اطالوی وزیر اعظم سلویو برلسکونی کو بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، کم عمر لڑکیوں سے جنسی تعلق اور سیکس کے لئے رقم کی ادائیگی جیسے الزامات کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اس مرتبہ میڈیا میں ان کا چرچا تیسری شادی کے حوالے سے ہوا رہا ہے۔
اطالوی اشرفیہ کے لئے ہمیشہ سے ناپسندیدہ چہیتر سالہ سلویو برلسکونی کی تیسری اہلیہ ان سے عمر میں 49 برس چھوٹی ہیں۔ فرانسیسکا پاسکل نے برلسکونی کی حکومت کے خاتمے پر ‘سلویو ۔۔۔۔ ہم تمھیں یاد کریں گے’ نامی گروپ تشکیل دیا تھا۔
یاد رہے کہ برلسکونی کی پہلی دو بیگمات کے بطن سے ان کے پانچ بچے ہیں۔ ان دنوں تیسری اہلیہ فرانسیسکا پاسکل کی تصاویر ‘فرسٹ لیڈی’ کی کیپشنز کے ساتھ شائع ہو رہی ہیں۔ یاد رہے کہ برلسکونی کی نئی شادی کی خبریں ایسے وقت میں اخبارات کی زینت بن رہی ہیں کہ جب وہ پیش آئند انتخابات لڑنے کی تیاری میں ہیں۔
سلویو برلسکونی اور فرانسیسکا پاسکل کے عمروں میں 49 برس کا فرق میڈیا میں خصوصی طور پر زیر بحث ہے۔ مختلف اخبارات میں اسے ‘فطری’ جبکہ دوسرے حلقوں میں اسے ‘غیر معمولی’ فرق کہا جا رہا ہے۔