پاکستان(جیوڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ برما کے مسلمانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے، پاکستانی حکومت کو بہیمانہ قتل عام کے خلاف اقوام متحدہ میں آواز اٹھانی چاہیے۔ لاہور میں افطار ڈنر کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ نوے کی دہائی میں جن لوگوں نے آئی ایس آئی سے پیسے لئے اور پاکستان سے غداری کی سپریم کورٹ سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کے نام منظر عام پر لائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر کو تحریک انصاف امریکہ کے خلاف جلوس نکالے گی، جس میں امریکی شہری بھی شرکت کریں گے۔ جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ 80 فیصد امریکی شہری ڈروں حملوں اور اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہیں اور وہ آواز اٹھاتے رہتے ہیں۔