برمنگھم ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز 426 رنز پر آوٹ، ٹینو بیسٹ کے 95 رنز

west indes

west indes

برمنگھم : (جیو ڈیسک) برمنگھم ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 426 رنز بناکر آوٹ ہوگئی، ٹینو بیسٹ نے گیارہوں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ریکارڈ 95 رنز کی اننگز کھیل ڈالی۔ ٹرینٹ برج پر جاری میچ کے چوتھے دن ویسٹ انڈیز نے8 وکٹ پر280 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو روی رام پال مجموعی اسکور میں 3 رنز کے اضافے کے بعد آوٹ ہوگئے ۔ اس موقع پر گیارہویں نمبر پر آنے والے بیٹسمین ٹینو بیسٹ نے دنیش رام دین کا بھرپور ساتھ دیا، پہلے ان کی سنچری مکمل کرائی جس کے بعد خود بھی انگلش بولرز کے سامنے چٹان بن گئے اور 95 رنز کی اننگز کھیل ڈالی جو اس وکٹ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز بھارت کے ظہیر خان کے پاس تھا جنہوں نے 75رنز کی باری کھیلی تھی، ٹینو بیسٹ اور رام دین نے دسویں وکٹ پر 143رنز کی شراکت بھی قائم کی، رام دین 107 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ کے گراہم اونینز نے 4، ٹم بریسنن اور اسٹیون فن نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں ۔