بروقت انتخابات نہ کروائے گئے تو ملک میں انتشار بڑھے گا۔ نعیم رضا

اسلام آباد(جی پی آئی)پاکستان سنی تحریک میڈیاسیل کے انچارج نعیم الحق رضا نے کہا ہے کہ عام انتخابات بروقت نہ کروائے گئے تو ملک میں انتشار بڑھنے کا خدشہ ہے۔نگران حکومت کے قیام میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جانی چاہئے۔

پا کستان میں حکمرانوں ،جا گیرداروں اور غداروں کو خریدا جا سکتا ہے مگر پا کستان کے غیور عوام کے ضمیر کا کو ئی سودا نہیں کرسکتا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑواں شہروں کے میڈیا کوآرڈینیٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اِمپورٹیڈ اور ریمورٹ کنٹرول قیادت کی ضرورت نہیں ہے۔تمام سیاسی جما عتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک میں امن و امان قا ئم رکھنے جمہوریت کورواں رکھنے اور برادشت کے عمل کو پروان چڑھانے میں ملک وقوم کی مکمل رہنما ئی کریں۔غیر ملکی آقاں کے غلام یاد رکھیں پا کستان اسلام پسندوں ،وفا داروں کی دھرتی ہے۔دہشت گردوں کو آکسیجن فراہم کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کر ے گی۔موجودہ حکمرانوں نے ملک و قوم کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا ہے۔

آئندہ الیکشن میں عوام کو اپنے بنیادی حقوق کی بازیا بی اور حقیقی جمہوریت کے حصول کی خاطر جا گیر داروں اور وڈیر وں کے خلاف ووٹ دینا ہو گا۔اس موقع پر رضوان محبوب قریشی، ملک عبدالمصطفی رضا، محمد ساجد رزاق، محمد طیب ہزاروی، محمدعارف علی، عبدالوحید کوہاٹی، قاری مبشرقادری ودیگر بھی موجود تھے۔