برونائی میں شہزادی کی شادی، نئی الف لیلوی داستان

Princess of Brunei

Princess of Brunei

برونائی(جیوڈیسک)برونائی میں شہزادی کی شادی نے الف لیلوی داستانوں کی تاریخ دہرا دی، شاہی محل کی خصوصی طورپرتزئین وآرائش کی گئی۔

برونائی کے سلطان حسن البلوقیہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب شاہی محل کے ہال میں منعقد کی گئی۔ جس کے لئے ایک ہزار سات سو کمروں والے اس محل نہایت دلکش انداز میں سجایا گیا۔ تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت کئی بین الاقوامی رہنماں نے بھی شرکت کی۔ بتیس سالہ شہزادی حافظہ سرور انتیس سالہ سرکاری افسر حاجی محمد روزانی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسک ہوئیں۔ شادی کی تقریبات مزید ایک ہفتے تک جاری رہیں گی جس میں کئی مسلم ممالک کے حکمران شرکت کریں گے۔