لاہور : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بریگیڈیر علی خان بغاوت کیس کی سماعت ستائیس مارچ تک جبکہ فوجی عدالت نے مقدمہ کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ہے۔
سماعت کے موقع پر بریگیڈیر علی خان کے وکیل کرنل انعام الرحیم کو بتایا کہ برگیڈیر علی خان پر فوجی عدالت نے طیارہ اغوا کرنے کالزام وآپس لے لیا ہے۔ اور ان پر صرف کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کا الزام ہے۔
کرنل انعام الرحیم کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے عدالت میں ان پر لگائے گئے جہاز کے اغوا کے الزام کو واپس لیئے جانے کا عدالت میں بیان بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔