پاکستان کی پہلی بزنس ایکسپرس ٹرین نے کراچی سے لاہور اپنے مقررہ وقت سے پندرہ منٹ پہلے پہنچ کر سب کو حیران کر دیا۔ ٹکٹ پر دیئے گئے وقت کے مطابق بزنس ایکسپرس ٹرین نے صبح دس بجے لاہور پہنچنا تھا۔ بعد میں وقت کم کرکے نو بج کر تیس منٹ کا ٹائم دیا گیا۔ لیکن یہ ٹرین نو بج کر پندرہ منٹ پر ہی لاہور ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک پر پہنچ گئی۔ لاہور آمد پر مسافروں پر پتیاں نچھاور کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے ان کا استقبال کیا گیا۔ مسافر بزنس ٹرین پر سفر کرکے مطمئن اور خوش نظر آئے۔