شام (جیوڈیسک) شام میں اقوام متحدہ کے آبزرور مشن کے سابق سربراہ میجر جنرل رابرٹ موڈ نے کہا ہے کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کا وقت آ پہنچا ہے۔ تاہم میجر جنرل رابرٹ موڈ نے کہا کہ بشارالاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی سولہ ماہ سے جاری فسادات ختم ہوجانے کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
شامی فورسز نے گنجان آباد شمالی شہر الیپو میں تازہ حملے دوبارہ شروع کردیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے شامی فوجوں کے ہاتھوں قتل عام کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نیوی پِلے نے شام کے دونوں دھڑوں سے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔