بشری انصاری کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ٹیلیویژن کی مقبول اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔ آپ پاکستان کے مشہور صحافی احمد بشیر کی بیٹی ہیں۔ بشری نے ابتدائی تعلیم لاہور کے لیڈی گرفن سکول سے اور انٹرمیڈیٹ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے حاصل کی اور 1977 میں وقارالنسا کالج راولپنڈی سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے 11 جون 1978 کو ٹی وی پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی۔
بشری پہلی بار انہی کے ایک ڈرامہ میں نمودار ہوئیں اور اسکے بعد انکے اعلی ڈراموں کا سلسلہ شروع ہو گیا، اور انہوں نے مزاحیہ اداکاری کے ساتھ ساتھ سنجیدہ اداکاری میں بھی اپنا لوہا منوایا۔ اداکاری کے علاوہ پشری نے گلوکاری اور ماڈلنگ بھی کی ہے۔ انہیں انکے اعلی کام کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی جانب سے 1989 میں پرائڈ آف پرفارمنس سے نوازا گیا۔