بشیر احمد بلور کے بھائی غلام احمد بلور نے کہا کہ بشیر بلور کی تدفین بچوں کی وطن واپسی کے بعد ہوگی۔ بشیر بلور کی شہادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انتہائی غم زدہ غلام احمد بلور نے کہا کہ آدھی کمر پہلے ٹوٹی تھی باقی اس واقعہ کے بعد ٹوٹ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ بشیر بلور کے بچے بیرون ملک ہیں ان کی واپسی کے بعد تدفین کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ اور ان کی جماعت ڈرنے والی نہیں ہے۔