پشاور(جیوڈیسک) بشیر بلور کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ کرنل شیرخان سٹیڈیم میں ادا کردی گئی ، نمازہ جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک ، وزیر اعلی خیبر پختونخواہ امیر حیدر ہوتی ، افرا سیاب خٹک ،آفتاب احمد شیر پاؤ ، سیاسی رہنماؤں، وزرا ، ارکان پارلیمنٹ اور لوگوں کی بڑی نے تعداد نے شرکت کی۔
نمازہ جنازہ کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھے ۔ ایرانی قونصل جنرل نے بھی نمازہ جنازہ میں شرکت کی۔ بشیر بلور گزشتہ روز خود کش حملے میں شہید ہوگئے تھے۔