متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ بشیر احمد بلور کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی، دہشت گردی کے خلاف مل کر مقابلہ کریں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد نے بشیر بلور کے بیٹے عثمان بلور سے فون پر اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ بشیر بلور کی شہادت رائیگاں نہیں جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اے این پی اور خیبر پختونخوا کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر عثمان بلور کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے جس طرح ہمددری اور یک جہتی کا اظہار کیا اس سے انہیں بہت حوصلہ ملا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گرد چاہے جتنے حملے کریں اے این پی کے کارکنوں کے سینے کم نہیں ہوں گے۔