سندھ (جیوڈیسک) بشیر خان قریشی کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کر نے کے خلاف جسقم کا یکم اکتوبر کو سندھ بھر میں شٹرڈان اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان کردیا۔پڈعیدن میں جسقم کے مرکزی سیکریڑی جنرل امجد مھیسر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بشیر خان قریشی کے قتل کی ایف آئی آر سکرنڈ تھانہ درج کرانے کیلئے درخواست دی گئی تاھم ریاستی اداروں نے ٹال مٹول کرتے ہوئے بشیر خا ن قریشی کے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ شہید بشیر خان قریشی کے قتل کی ایف آئی آر درج نہ کر نے خلاف کل یکم اکتوبر2012بروز پیر کو سندھ بھر مین مکمل شڑڈان اور پہیہ جام ہڑتال کی جائیگی۔امجد مھیسر نے سندھ کے عوام تاجر برادری کاروباری حلقوں، ٹر انسپورٹرز سے اپیل کی کے وہ یکم اکتوبر کو اپنا کاروبار اور ٹرا نسپورٹ بند رکھ کر تعاون کریں۔