جسقم کے چیئرمین بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں ہڑتال کی جارہی ہے مختلف شہروں میں دوکانیں بند ہیں ۔ ٹریفک سڑکوں سے غائب ہے۔ جامشورو، سن, مٹیاری اور کوٹری کے علاقوں میں مکمل شٹرڈان ہے۔ ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والوں کومشکلات کاسامنا کرنا پڑا۔ خیرپوراور ٹھٹھہ میں بھی دکانیں بند جبکہ حیدر آباد میں جزوی ہڑتال ہے۔ مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے۔ بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو غلام حیدر، بلڑی شاہ کریم سمیت ضلع بھر مکمل شٹر بند ہڑتال کی جارہی ہے۔ تمام چھوٹے بڑے کاروباری مرازکز بند رہے، سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم نظر آرہی ہے۔ دوسری جانب بشیر قریشی کی گرفتاری کے خلاف کراچی میں اسٹیل ٹان، چکراگوٹھ، سچل گوٹھ اور ملیر سٹی کے کچھ علاقوں میں دکانیں بند اور ٹریفک غائب ہے تاہم شہر کے دیگر علاقوں میں مارکیٹیں کھلی ہوئی ہیں۔ قوم پرست رہنما بشیر قریشی کو گذشتہ روز دو ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔