ڈھاکا (جیوڈیسک) پاکستانی پیسر بلاول بھٹی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھا سب سے مہنگا اوور کرنے والے بولر بن گئے، انھیں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ ٹی 20 میچ کے آٹھویں اوور میں 30 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
فنچ نے چوکے کے ساتھ استقبال کرکے سنگل سے اسٹرائیک میکسویل کے حوالے کی، انھوں نے مسلسل 2 چھکے لگا کر ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی چوتھی تیز ترین نصف سنچری 18 گیندوں پر مکمل کرلی۔
اوور کی آخری گیند پر بیمر وکٹ کیپر کامران اکمل بھی نہ روک پائے اور مزید 5 رنزکینگروز کے ٹوٹل میں شامل ہوئے، بولر نے بیٹسمین سے غلطی پر معافی بھی طلب کی، اگلی بال پر چوکے سے بلاول بھٹی کے اوور میں 30 رنز مکمل ہوئے۔