کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل ٹائون کے مختلف علاقوں میں سیوریج کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات بروئے کار لاکر نکاسی آب کے حوالے سے عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت TMAشاہ فیصل کے چیف آفیسر کمال مصطفی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون سمیت ملحقہ علاقوں میں مشنری اور افرادی قوت کے ساتھ برساتی نالوں کی صفائی کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کردیا۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کے ہمراہ گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو درپیش نکاسی آب کے مسائل کے معائنے کے لئے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور علاقہ مکینوں سے ملاقات کرکے اُن سے علاقائی مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے عوام کو بتا یا کہ حق پرست قیادت علاقائی ترقی اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر تمام علاقوں میں اقدامات کررہی ہے انہوں نے کہاکہ حق پرست رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے فنڈز کے ذریعے گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں سیوریج کے نظام کی بہتری کے لئے 36انچ ڈایہ کی سیوریج لائن کی تنصیب کی گئی انٹر لائنوں کی کنکشن کے بعد گرین ٹائون اور ملحقہ علاقوں میں نکاسی آب کا نظام بہتر ہوجائے گا۔
عوام کو سیوریج سسٹم کے حوالے سے درپیش مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہوجائے گا اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے اقدامات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف رکھا جائے اور اس کی افادیت کو قائم رکھ کر صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جائے۔
نشاط ضیاء قادری واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون اور دیگر ملحقہ علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے فوری اقدامات کرتے ہوئے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جائیاس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈسے ایک ہفتہ کے اندر شاہ فیصل ٹائون کے تمام علاقوں میں نکاسی آب اور برساتی نالوں کی صفائی کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے محکما جاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لئے علاقائی نگرانی کا موثر نظام قائم کریں۔