بلدیاتی ادارے ڈینگی وائرس کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں ۔نشاط ضیاء قادری

NISHAT MUHAMMAD ZIA

NISHAT MUHAMMAD ZIA

کراچی : رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ڈینگی کی پھیلتی ہوئی وباء ست عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے تسلسل کے ساتھ گلیوں اور محلوں کی سطح پرانجام دی جائے اور ڈینگی وائرس سے بچائو اور مکھی مچھروں کے خاتمے کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے زریعے عوامی شعور کی آگاہی کے سلسلے میں موثر انداز میں مہم چلا ئی جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے TMAشاہ فیصل کی جانب سے شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں میں جراثیم کش ادویات کے اسپرے مہم کا آغاز کرتے ہوئے کیا نشاط ضیاء قادری نے متعلقہ افسران خصوصاً محکمہ ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس سے بچائو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے تشہیری مہم چلا ئی جائے اور ڈینگی کے مریضوں کو فوری طبی امداد کے لئے تمام سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں خصوصی سیل قائم کیا جائے۔

رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کو یقینی بنا کر مکھی مچھروں کی افزائش کو روکنے کے حوالے سے عوامی تعاون کے زریعے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے مساجد امام بارگاہوں اسکولوں اور کالجز میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا جائے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شاہ فیصل تائون کے مکینوں سے بھی اپیل کی ہے کہ صفائی وستھرائی اور ڈینگی وائرس کے تدارک کے حوالے سے ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشن شاہ فیصل ٹائون کی جانب سے جاری اقدامات میں تعاون کریں۔