بلدیاتی انتخابات کے صدارتی اعلان پر ملے جلے رد عمل کا اظہار

Aitzaz Ahsan

Aitzaz Ahsan

سیاسی قائدین نیعام انتخابات سے قبل بلدیاتی انتخابات کے صدارتی اعلان پرملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے، حکومتی قیادت کے نزدیک بلدیاتی انتخابات صوبوں کی ذمہ داری ہے، اپوزیشن ارکان کہتے ہیں حکومت عام انتخابات سے فرارچاہتی ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات مقررہ وقت پرہی ہوں گے، بلدیاتی انتخابات کرانا صوبوں کا کام ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ظفرعلی شاہ کا موقف ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا سرے سے وقت ہی نہیں بچا ، صدارتی اعلان عام انتخابات سے فرارکی کوشش ہے۔

اے این پی کے الیاس بلورکے خیال میں صدرآصف زرداری کا بلدیاتی انتخابات سے متعلق بیان صرف سندھ کی حد تک ہے۔ ایم کیوایم کے طاہرمشہدی کی نظرمیں بلدیاتی انتخابات سے عوامی مسائل حل ہوں الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی۔ سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کیلئے ہر وقت تیار ہیں چاہے وہ بلدیاتی ہوں یا عام انتخابات۔