بلدیاتی انتظامات ہنگامی بنیادوں پر بہتر بنا کر عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ سید نیئر رضا

Visit

Visit

کراچی : چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہا کہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کے چپے چپے کو تعمیر و ترقی اور بسنے والے ہر فرد کو بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کررکھا ہے ،عوام اپنے علاقوں کو اون کریں تعمیر و ترقی صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام میں ہمارا ساتھ دیں باہمی تعاون کے ذریعے ہی ضلع کورنگی کو شہر کرا چی کا مثالی ضلع بنا ئیں گے ان خیالات کا اظہار چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے میونسپل کمشنر امیر بخش جونیجو کے ہمراہ کورنگی زون میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کاموں اور بلدیاتی انتظامات کے حوالے سے جاری اقدامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سپرٹنڈنگ انجینئر طارق مغل ،XENایم اینڈ ای نثار سومرو ،فوکل پرسن کورنگی زون محمد معین اور یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور کونسلرز بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اسے ہر صورت میں وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے،اس موقع پر چیئر مین سید نیئر رضا نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین اور وارڈز کونسلرز سے کہاکہ وہ اپنے علاقوں میں بلدیاتی انتظامات کی بہتری کو یقینی بنا نے کے لئے عوامی تعاون کے ذریعے اقدامات کریں۔

عوامی تجاویز کی روشنی میں علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ساتھ عوام کو عوامی خدمت کے جاری امور میں شامل کیا جائے صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول کے قیام کے حوالے سے عوامی آگاہی کے ذریعے صحت مند ماحول کا قیام یقینی بنا یا جاسکتا ہے چیئر مین سید نیئر رضا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں کو اون کریں صفائی وستھرائی ،سرسبز ماحول ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے ساتھ علاقائی ترقی کے ھوالے سے جاری کاموں میں بلدیہ کورنگی کا ہاتھ بٹائیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی