حیدرآباد : (جیو ڈیسک)ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور صوبائی وزیر رضا ہارون نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق پیپلز پارٹی سے دو ٹوک مشاورت جاری ہے،ایم کیو ایم دوہزا بارہ کے نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کی خواہشمند ہے۔
حیدرآباد میں مون سون کی بارشوں سے قبل شہر کے مختلف مقامات اور دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر رضا ہارون کا کہنا تھا کہ ہم ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں جس میں تمام اضلاع کو مالی وانتظامی طور پر خود مختاری حاصل ہو، اس سلسلے میں پیپلز پارٹی سے مشاورت جاری ہے اور ہماری تجویز ہے کہ انیس سو اناسی اور دوہزار ایک کے بلدیاتی نظام سے اچھے نکات لے کر دوہزار بارہ کا نیا بلدیاتی نظام بنایا جائے اور اسی کے تحت فی الفور بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔