بلدیہ شرقی محمد ارشد کے والد مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

کراچی : آفیسر برائے تعلقات عامہ شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی محمد ارشد کے والد مختصر علالت کے بعد جمعرات کی صبح انتقال کرگئے ۔مرحوم کی عمر 85سال تھی ان کا نماز جناز ہ مسجد خضرا شاہ فیصل کالونی نمبر2ریتہ پلاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین عظیم پورہ شاہ فیصل کالونی کے قبرستان میں ہوئی نماز جنازہ اور تدفین میں شہر کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات ،عوامی نمائندے ،جرنلسٹ اور علاقہ معززین اور دوست و احباب کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

دریں اثناء حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری ،شاہ فیصل زون بلدیہ شرقی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،شاہ فیصل زون کے تمام محکموں کے افسران و ملازمین ،سماجی رہنماء شعیب ناصر ،صادق بھائی ،ڈاکٹر غلام عثمانی ،میٹروون ٹی وی کے عزیز عارف ،روزنامہ ایکسپریس کے رپورٹر اشرف علی ،برنس کلاسیفائڈ کے بانی رفیع الدین اور دیگرنے محمد ارشد سے اُن کے والد کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

پبلک ریلیشن آفیسر