کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہڑتالی ڈاکٹرز نے نو اور دس محرم الحرم کو ایمرجنسی کھولنے کا مشروط اعلان واپس لے لیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ڈاکٹر وں نے نو اور دس محرم کو بھی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی نہ دینے کا اعلان کر دیا۔
پی ایم اے کا کہنا ہے آٹھ محرم سے عاشور تک ڈاکٹروں نے ایمرجنسی ڈیوٹی دینے کا کہا تھا۔ لیکن وعدے کے مطابق ڈاکٹرز کے خلاف مقدمات ختم نہیں کیے گئے۔ اس لیے ہڑتال جاری رہے گی۔ اور ایمرجنسی سروس نو ،دس محرم کو بھی بند رہے گی۔