کوئٹہ : پاکستان میں متعین امریکی سفیر کیمرون منٹرنے کہا ہیکہ پاکستان اور بلوچستان واشگنٹن کیلئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔ کوئٹہ میں اسپیکربلوچستان اسمبلی اسلم بھوتانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔ امریکہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے کردار اداکرتارہے گا ۔ امریکہ پاکستان کی میگا پراجیکٹس میں مدد بھی کریگا ۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان میں پانی اور تعلیم کے منصوبوں میں بھی معاونت کی جائیگی ۔