بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال میں بہتری کے لیے ایف سی کودئیے جانے والے اختیارات میں ایک ماہ کی مزید توسیع کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔شہر میں ایف سی کو انسداد دہشت گردی کی دفعہ پانچ کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے 3 ستمبر سے دو نومبر تک اختیارات دئیے گئے تھے۔
اس عرصے کے دوران بلوچستان فرنٹیر کور نے دہشت گردوں کے خلاف 26 کاروائیاں کی جو میں ایک سو 54 افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان سے بھاری تعداد میں اسلحی بھی قبضے میں لیا گیا ایف سی کو اختیارات دینے کے بعد شہر میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر جرائم میں بھی کمی آئی ایف سی کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے ان اختیارات میں مزید ایک ماہ کی توسعی کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔