بلوچستان (جیوڈیسک) حکومت بلوچستان نے زبردستی سرکاری ہسپتالوںمیں ایمرجنسی سروسز بند کرنے والے تین ڈاکٹروں کو معطل کر دیا۔ جبکہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔
کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر سول ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز کھول دی تھیں جس میں چند ڈاکٹروں نے اپنے فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا تھا۔سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے بتایا کہ کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کے خلاف ہائی کورٹ میں آج پٹیشن دائر کیا جائے گی۔
ان کا کہنا تھا تین ڈاکٹروں نے زبردستی شعبہ حادثات کو بند کرنے کی کوشش کی جس پر انھیں فوری طورپر معطل کر دیا گیا دوسری جانب صوبائی حکومت نے ڈاکٹروں کی کنڑیکٹ پرنئی بھرتی کے اشتہارات جاری کردیئے ہیں ۔