اسلام آباد : (جیو ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پر ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اے این پی کے داود اچکزئی کو کامیاب قرار دیدیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن نے فیصلے کیخلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے بعد بلوچستان کی سات جنرل نشستوں پر جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ، بی این پی عوامی کے اسرار اللہ زہری، پیپلز پارٹی کے یوسف بلوچ، سردار فتح محمد حسنی، سیف اللہ مگسی اور مسلم لیگ ق کے سعید الحسن کو کامیاب قرار پائے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سید نوازشاہ کا اعتراض مسترد کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔