بلوچستان(جیوڈیسک)بلوچستان کے علاقہ منگچر کے قریب سیکورٹی فورسز کی کالعدم تنظیم کے خلاف کاروائی کے دوران چھ مسلح افراد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے۔
ایف سی ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کی درخواست پر ایف سی نے منگچر کے علاقے میں مسلح کالعدم تنظیم کے خلاف کاورائی کی۔ مسلح افراد کی جانب سے ایف سی اہکاروں پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ پر کالعدم تنظیم کے کمانڈر یونس بلوچ سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔
کاورائی کے دوران 5 افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد مین اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ حراست میں لئے گئے افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔