بلوچستان (جیوڈیسک) ایک طرف بلوچستان میں آئینی بحران کی کیفیت ہے تو دوسری جانب دہشت گرد ی بھی جاری ہے۔ ضلع بولان کیشہر مچھ میں دکان پر فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد چار ہوگئی۔ کوئٹہ میں بھی ایک شخص کو قتل کر دیا گیا ۔
فائرنگ کا واقعہ مچھ کے مرکزی بازار میں پیش آیا جہاں امام بارگاہ کے قریب سبزی کی دکان پر ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔ گولیاں لگنے سے غلام علی ، ابراہیم اور فقت علی جاں بحق جبکہ حمد تقی اور اسد اللہ زخمی ہوئے جن میں سے ایک شخص آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔ دہشت گردی کے بعد ہزارہ برادری کے افراد نے احتجاج کیا ۔کوئٹہ میں بھی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ۔