بلوچستان سے سینٹ کی خالی نشست پر انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں جاری پولنگ کے عمل میں پہلا ووٹ صوبائی وزیر میر شاہنواز مری نے کاسٹ کیا۔ مجموعی طور پر بلوچستان اسمبلی کے پینسٹھ ارکان حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ پولنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے سینیٹر محمد علی رند کو نااہل قراردیئے جانے سے خالی ہونے والی نشست پر محمد علی رند کے علاوہ جے یو آئی کے حافظ حمد اللہ، مسلم لیگ ق کے سردار عبدالرحمان کھیتران , طارق بلوچ اور آزاد امید وار سردار حیدر خان ناصر کے مابین مقابلہ ہے۔