اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا معافیاں بلوچستان کے مسائل کا حل نہیں اور مزید جنازے نہیں اٹھا سکتے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جاوید ہاشمی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا ہمیں ہمدردیوں کے سوا کچھ نہیں ملا اور نہ ہی معافیاں بلوچستان کے مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل کا رویہ درست نہیں تھا۔
اختر مینگل نے کہا 65 سال سے بلوچ عوام کا معاشی استحصال کیا گیا کیونکہ حکومت کو بلوچستان کے حالات کی پرواہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا عمران خان نے ہمارے چھ نکات کی اہمیت کی ہے۔ عمران خان نے کہا مسائل کا حل سیاسی طریقے سے تلاش کیا جائے کیونکہ امن ہمیشہ انصاف سے آتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بلوچستان میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے اور نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ہے۔