کراچی (جیوڈیسک) بلوچستان حکومت کو چند گھنٹوں میں ختم کیے جانے کا امکان ہے ، کسی بھی وقت صوبے میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔
بلاول ہاؤس کراچی میں رات گئے صدر مملکت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بلوچستان میں امن و امان کی خراب صورتحال اور وزیر اعلی بلوچستان کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بلوچستان حکومت کے متعلق اہم فیصلے کئے گئے جبکہ وزیراعلی بلوچستان کی کارکردگی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت کو چند گھنٹوں میں ختم کیے جانے کا امکان ہے۔کسی بھی وقت صوبے میں گورنر راج لگایا جا سکتا ہے جبکہ صوبے میں امن وامان کی ذمہ داری پاک فوج کے حوالے کی جا سکتی ہے۔