بلوچستان میں گورنر راج کا نفاذ مظلوموں کی فتح ہے ، راجونی اتحاد
Posted on January 15, 2013 By Zain Webmaster سٹی نیوز
نوابشاہ (پ ر) پاکستان راجونی اتحاد کے سربراہ نے حکومت کی جانب سے ہزارہ برادری کے مطالبات کی منظوری کے نتیجے میں کوئٹہ میں گورنر راج کے نفاذ کو ہزارہ برادری کی اخلاقی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ہزارہ برادری نے متحد و منظم ہو کر پر امن احتجاج کے ذریعے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو دنیا پر آشکارہ کر کے حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔
اسی طرح اگر تمام برادریاں استحصالی عناصر ، دہشتگردوں ، کرپٹ مافیا ، بھتہ خوروں ، ملک دشمنوں اور روایتی سیاستدانوں کے خلاف یکجا و متحد ہو کر راجونی اتحاد میں شامل ہو جائیں تو ہم بھی اپنی جمہوری جدوجہد کے ذریعے وطن عزیز میں حقیقی انقلاب برپا کر کے اقتدار کے ایوانوں سے ان تمام لوگوں کو نکال کر باہر پھینک سکتے ہیں جو عرصہ دراز سے قوم کا لہو چوس رہے ہیں اور وطن عزیز کو ہڑپنے میں لگے ہوئے ہیں۔