بلوچستان میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، آج بھی بارش، برفباری ہو گی

balochistan

balochistan

بلوچستان میں یخ بستہ ہواوں کا راج ہے جبکہ آج پنجاب کے شمالی علاقوں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیراورگلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں، مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مالم جبہ میں سات اور کالام میں پانچ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔

مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں ستائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ مالم میں جبہ تیرہ ، بالاکوٹ گیارہ اور مظفرآباد میں دس ملی میٹر بارش پڑی۔

ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی سات ریکارڈ کیاگیا۔ پارہ چنار میں درجہ حرارت منفی چھ، کوئٹہ منفی چار اور مری میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔