بلوچستان پر امریکی قرار داد کی مذمت ہر سطح پر جاری ہے، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے یہ قرار داد پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ کراچی میں پورٹ قاسم پر خطاب میں وزیر اعظم نے کہا پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ جو اپنے اچھے اور برے کو سمجھتا ہے۔ بلوچستان پر امریکا کی دخل اندازی قابل مذمت ہے۔ وزیراعظم نے کہا ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر ملکی قوانین کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی بلوچستان پر امریکی کانگریس میں قرارداد پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا قرارداد پاک امریکا دوستی کی روح کے منافی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔