بلوچستان کابینہ کا اجلاس نو نومبر کو گوادر میں طلب کر لیا گیا جس میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کابینہ کے ارکان سے ملاقات کرینگے۔ پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر صادق عمرانی نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیا ۔
جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلوچستان بدامنی کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا۔
پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے اجلاس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد وزیر اعلی کی آئینی حیثیت ختم ہوچکی ہے۔ وہ اس میں شرکت نہیں کرینگے۔