جہاں سیاسی منظر نامے میں تیزی سے تبدیلیاں جاری ہیں وہیں ہم دیکھ رہے ہیں کہ اہم پارلیمانی سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کی صورتحال کا بھی نوٹس لینا شروع کردیا ہے۔ حکومت کے تمام تر اقدامات کے باوجود بلوچستان کے بڑھتے ہوئے احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے سال دو ہزار بارہ کو بلوچستان کا سال قرار دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی کے تلخ تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے بلوچستان کو وسائل سے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے۔