سپریم کور ٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بااختیار کمیشن بنا یا جائے۔ کوئٹہ میں سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو بلوچستان کے عوام کی نہیں اپنی مدت کی فکر پڑی ہے۔
بلوچستان میں بد امنی تھمنے میں نہیں آرہی۔ فائرنگ اور دھماکے معمول بن گئے ہیں۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار عاصمہ جہانگیر نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بااختیار کمیشن بنا یا جائے۔
کوئٹہ میں سپریم کورٹ بارکے تحت بلوچستان کے مسئلے پر کانفرنس کا انعقادکیاگیا جس میں سیاسی اور وکیل رہنماں نے شرکت کی۔ کانفرنس سیخطاب کرتے ہوئے رہنماں کا کہنا تھاکہ صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہو چکی۔ مخدوش حالات کے باعث اقلیتیں نقل مکانی پر مجبور ہوگئی ہیں۔ حکومت کو عوام کی کوئی فکر نہیں۔
سابق صدرسپریم کورٹ بارعاصمہ جہانگیر نے کہا بلوچستان کے معاملے پر بااختیار کمیشن بنایا جائے۔ رہنماں کاکہنا تھاسپریم کورٹ نواب اکبر بگٹی قتل کا ازخود نوٹس لیتی تو بلوچستان میں آج یہ حالات نہ ہوتے۔