بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

weather

weather

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کم سے کم درجہ صفردوسینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں بیس بیس گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سبی، نصیرآباد اور مکران ڈویژنزمیں موسم خشک جبکہ کوئٹہ، قلات اور ژوب ڈویژنزمیں موسم سردرہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب صوبے میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اکثرعلاقوں میں پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے تاجربرادری اور زمیندار طبقہ سراپا احتجاج ہے۔