بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں امریکہ اور دیگر ممالک ملوث ہیں:رحمت خان
Posted on May 29, 2012 By Geo Urdu گجرات
اٹک: تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات خراب کرنے میں امریکہ اور دیگر ممالک ملوث ہیں، دہشت گردی، قتل و غارت گری، مہنگائی، بے روزگاری کو روکنا مسلم لیگ (ن)اور پی پی پی کی حکومتو ں کے بس کی بات نہیں ملکی حالات سدھارنے کے لئے فی الفور فوری قومی حکومت قائم کی جائے ،جو لیڈر ڈیم بنانے کی بات نہیں کر سکتے انہیں عوام پر حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو 19انتظامی صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہئے اس طرح پاکستان مضبو ط ہو جائے گا ، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہا کہ بلو چستان کے پٹھانوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے محمو د خان اچکزئی کی سربراہی میں اپنے علاقوں میں دیگر صو بو ں سے تعلق رکھنے والے 1لاکھ افراد کو آ باد کیا عدلیہ کے مسئلہ کو چھو ڑیں قو م کے مسائل پر توجہ دیں طالبان کو بدنام کرنے کے لیے امریکہ پاکستان میں دھماکے کرا رہاہے امریکہ اپنی بات منوانے کے لیے بلو چستان میں ہنگامے کروا رہا ہے جو مسلمانوں کے خلاف کاروائی کرے اس کے خلاف جہاد کیا جائے پاکستان میں بد امنی اور فرقہ واریت اور بم دھماکے ہیں ان میں امریکہ کا ہاتھ ہے،ا نہو ںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شکیل آفریدی ملک کا غدار ہے اوراسے فوری پھانسی دی جانی چاہئے، پاکستان اور بھارت کوآپس میں 15سال تک جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کرنا چاہئے بھارت نے پہلے فو جیں سیاچن میں داخل کی تھیں اس لیے وہ وہاں سے فو جیں ہٹائے جس ملک نے پہلے چڑھائی کی اسے واپس جا نا چاہئے، یوسف گیلانی آئینی وزیر اعظم ہیں، ان کی نااہلی کا فیصلہ سپیکر اور الیکشن کمیشن نے کرنا ہے جبکہ ان کے بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ انتہائی مبہم ہے موجودہ نظام کے تحت الیکشن کا بائیکاٹ ہونا چاہئے اور پہلے ضلعی سطح پر الیکشن ہوں اس کے بعد صوبائی اور قومی سطح پر الیکشن ہونے چاہئیں،عمران خان کے پاس کوئی منشور نہیں ہے اور وہ جو باتیں کرتے ہیں ان سے ملک میں تبدیلی نہیں آسکتی اور حکومت بھی نہیں چلائی جا سکتی،نیٹو سپلائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پہلے سلالہ حملہ کی معافی مانگے اور نیٹو سپلائی کا بحال کیا جانا چاہئے لیکن پاکستان کی شرائط پر، نیٹو تیل سپلائی سے پیسے کما کر افغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے بلدیا تی انتخابات جلد سے جلد کرائے جائیں یہو د و نصاریٰ مسلما نو ں کے دشمن ہیں اشیاء و خو رڈ و نو ش سستی کی جائیں ملک زراعت سے ترقی کرے گا صحافی اور دانش ور ملک کو نقصا ن پہنچانے والوں کا بائیکاٹ اور احتساب کریں ۔