ڈیرہ مراد جمالی (جیوڈیسک)مسلم لیگ نون کے صدر میاں نواز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کو دو ، دو لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے میاں نواز شریف نے پنجاب حکومت ہر خاندان کو دو ، دو لاکھ روپے دے گی۔ وفاقی حکومت بھی متاثرین کی مدد کرے۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے بلوچستان میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جو ٹرک بھیجے وہ ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔