بلوچ رہنماؤں کیخلاف مقدمات ختم کرنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ بلوچستان کو مل گیا ہے، اس ضمن میں آئی جی بلوچستان کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
صوبائی حکومت نے ناراض بلوچ رہنماں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے آئی جی بلوچستان اور کمشنر کوئٹہ سے رہنماں کے خلاف مقدمات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔
رحمان ملک نے تین روز قبل براہمداغ بگٹی، حیربیار مری اور اختر مینگل سمیت ناراض بلوچ رہنماں کے خلاف درج مقدمامت واپس لینے کے احکامات دیئے تھے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے پر مزید عملدرآمد مقدمات کی تفصیلات آنے کے بعد کیا جائے گا۔