بم ناکارہ بنانے کے لیے فوج نے روبوٹ کی مدد لی

Pakistan Army

Pakistan Army

قلعہ عبداللہ سے پکڑی گئی بارود سے بھری گاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد پاک فوج کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے روبوٹ کی مدد سے ناکارہ بنادیا۔ جبکہ کراچی میں بم کو ناکارہ بنانے کے لیے کوئی حفاظتی احتیاط نہیں برتی جاتی۔

بلوچستان میں گزشتہ شب قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں ایک گاڑی کو تحویل میں لیاگیا۔جس میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد تھا۔ جمعے کی صبح کوئٹہ سے روبوٹ سے لیس پاک فوج کی بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچی۔ جس نے پہلے روبوٹ کے ذریعے گاڑی کو اسکین کیا اور پھرگاڑی میں موجود دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنادیا گیا۔

چند روز قبل پشاور میں ایک خودکش حملہ آور کو پولیس نے گرفتار کرکے اس سے خودکش جیکٹ اتروائی۔ اس وقت اہلکار نے جدید حفاظتی لباس پہن رکھا تھا۔ کراچی جیسے بڑے میٹرو پولیٹن شہر میں بم کو ناکارہ بنانے کا ایک منظر کیمرے کی آنکھ نے قید کیا، جس میں بم ڈسپوزل کا عملہ کسی حفاظتی لباس اور دستانوں کے بغیر بم کو ناکارہ بنا رہا ہے۔