بنوں میں مکانات کے کرائے بڑھ گئے، متاثرین بکاخیل کیمپ جانے پر مجبور

Victims

Victims

بنوں (جیوڈیسک) متاثرین شمالی وزیرستان کے سیکڑوں خاندان جو بنوں میں رہائش پذیر تھے۔’’مکانوں‘‘ کے بھاری کرائے کی وجہ سے ’’بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ‘‘ منتقل ہورہے ہیں۔ متاثرین شمالی وزیرستان کے سیکڑوں خاندان جو بنوں میں رہائش پزیر تھے۔

مکانوں کے بھاری کرائے کی وجہ سے بکاخیل آئی ڈی پیز کیمپ منتقل ہورہے ہیں۔ بنوں میرانشاہ روڈ پر آئے روز کرفیو کی وجہ سے یہ خاندان بال بچوں سمیت صبح ہی سے بنوں میرانشاہ روڈ پر موجود ہوتے ہیں اور کرفیو میں نرمی کا انتظار کرتے ہیں۔

کرفیو کی وجہ سے بکاخیل کیمپ کے آئی ڈی پیز نہ تو شہر آسکتے ہیں اور نہ ہی شہر کے آئی ڈی پیز بکاخیل کیمپ جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے انکی پریشانیاں مزید بڑھ گئیں ہیں۔