بنوں کے علاقے باران ڈیم کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ادھر خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں رابطہ پل کو تباہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق چیک پوسٹ پر فرنٹیر کانسٹیبلری کے اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے کہ عسکریت پسندوں نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وائرلیس آپریٹر محمد سلیم جاں بحق اور ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگیا۔ سیکیورٹی اہلکار کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی سے عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ دوسری جانب خیبر ایجنسی کے علاقے باڑہ میں رابطہ پل کو قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تباہ کر دیا گیا۔